7

‘وزیراعظم کو اعتماد حاصل ہے، 31 جنوری کو حکومت مستعفی نہیں ہو گی’

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ 31 جنوری کو حکومت مستعفی نہیں ہو گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ا یوان کا اعتماد حاصل ہے، اپوزیشن کے کہنے پر مستعفی کیوں ہوں گے؟

انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی اصلیت پہچان چکے ہیں، ان کے جلسے جلوسوں میں جان نہیں ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن اسلام آباد آئی تو خوش آمدید کہیں گے، ان کی یہ حسرت بھی پوری ہو جائے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں