6

‘جو بھی فوج کیخلاف زبان استعمال کرے گا 72 گھنٹے میں اس کیخلاف کارروائی ہو گی’

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو بھی آرمی اور دیگر اداروں کے خلاف زبان استعمال کرے گا اس کے خلاف 72 گھنٹوں میں کارروائی ہو گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتےہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جیت گئی ہے اور پی ڈی ایم ہار گئی ہے، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہناتھا کہ بلاول سمجھدار ہے اس نے اچھا کھیلا ہے، وہ اپنے لیے اچھا راستہ نکالنے جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو سیاستدان مذاکرات کا دروازہ کھلا نہیں رکھتا، وہ کم عقل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں