5

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ رنگیلا کی 83 ویں سالگرہ

بڑی اسکرین کے بڑے اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ سعید خان عرف رنگیلا کی آج 83 سالگرہ ہے۔

سعید خان عرف رنگیلا خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار میں یکم جنوری 1937 کو پیدا ہوئے، رنگیلا کو فلمی افق پر بطور اداکار، ہدایتکار، فلم ساز اور گلوکار بھی بے شمار کامیابیاں ملیں۔

لیجنڈ اداکار تقریباً 4 عشروں تک فلمی دنیا سے جڑے رہے اور اپنی مذاح نگاری سے شائقین کو ہنساتے رہے۔

رنگیلا نے متعدد اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا اور 10 نگار ایوارڈز جیتے۔

کافی عرصے تک علیل رہنے کے بعد 68 برس کی عمر میں رنگیلا نے وفات پائی اور فلمی دنیا ایک عظیم کامیڈین اداکار سے محروم ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں