سرگودھا: پولیس نے 60 سے 70 سالہ 4 کنوارے بہن بھائیوں کے گھر 80 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزم 5 ماہ بعد گرفتار کر لیے۔
ڈی پی او ذوالفقار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 19 جولائی کو سرگودھا کے گاؤں بکھر بار کے رہائشی 4 بہن بھائیوں کے گھر سے ڈکیتی کی واردات کے دوران 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقد رقم اور زیورات لوٹ لیے گئے تھے ۔
پولیس کے مطابق متاثرہ چاروں بہن بھائی چھوٹے زمیندار ہیں اور انہوں نے زندگی بھر کی جمع پونجی مٹی کے گھڑوں میں چھپا رکھی تھی۔