6

ملک میں کورونا سے مزید 71 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 71 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 176 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41039 ٹیسٹ کیے گئے، مثبیت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی اور 2463 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 71 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10176 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 82178 تک جاپہنچے ہیں جس میں سے فعال فعال کیسز کی تعداد 34773 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں