7

سال نو کے آغاز پر برج الخلیفہ پر پاکستان کا پرچم روشن

سال نو کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کے برج الخلیفہ اور برج العرب پر شاندار آتشبازی کی گئی اور برج الخلیفہ پر پاکستان کا پرچم بھی روشن کیا گیا۔

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، تائیوان اور تھائی لینڈ میں نیا سال 2021 شروع ہو گيا اور نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔

دوسری جانب سڈنی ہاربر پر سال نو کے موقع پر آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا اور آتش بازی کا نظارہ کرنے والوں کو پرمٹ جاری کیے گئے۔

علاوہ ازیں چین کے شہر ووہان میں بھی عوام نے سڑکوں پر نکل کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں