6

گوادر باڑ کی تعمیر روک دی گئی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں گوادر باڑ کی تعمیر روک دی گئی ہے۔

ضیاء لانگو نے گوادر میں کھلی کچہری کے بعد نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ گوادر کے شہریوں کی باڑ سے متعلق تجاویز و تحفظات پارلیمانی وفد اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظات دور کرکے ہی آگے بڑھیں گے، گوادر میں باڑ لگانے کا فیصلہ شہریوں کی مرضی اور ضرورت کے مطابق کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں