8

کرسمس کے بعد مغربی ممالک میں کورونا پھر زور پکڑنے لگا

کرسمس کے بعد مغربی ممالک میں کورونا پھر زور پکڑنے لگا، عالمی وبا سے اموات اور کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف امریکا میں 3400 اموات اور دو لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے۔

برطانیہ کا نیا کورونا وائرس امریکا بھی پہنچ گیا اور کولوراڈو میں ایک مریض میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

برطانیہ میں بھی ایک دن میں ریکارڈ 53 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد اسپتالوں میں جگہ تقریبا ختم ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں