7

’پی ڈی ایم گوادر اسمارٹ سٹی منصوبے کو سیاسی بنانا چاہتی ہے‘

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گوادر اسمارٹ سٹی منصوبے کو اپوزیشن اور پی ڈی ایم سیاسی بنا نا چاہتی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ گوادر سیف سٹی منصوبہ کئی سالوں سے تاخیر کا شکار تھا اس پر کسی بھی قسم کا کام نہیں کیا گیا، ہماری حکومت نے کوئٹہ سیف سٹی کے ساتھ ساتھ گوادر اسمارٹ سٹی منصوبے پر کام کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر اسمارٹ سٹی منصوبے میں چیزوں کی تعمیر، سی سی ٹی وی کیمرے، ماسٹرپلان کے ساتھ ملاپ کرنا اور ایک ایسا منصوبہ شامل تھا جس میں ضلع گوادر سے باہر پہاڑی اور ویران غیرمعمولی راستوں اور علاقوں سے آمد و رفت کے سلسلے کو روکنے کے لیے عارضی باڑ لگانے کا کام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں