7

پاکستان: کورونا سے اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

ملک میں کورونا سے مزید 55 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36390 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2155 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 55 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.8 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں