7

ن لیگ کا مشاورتی اجلاس، پارٹی ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لے، ارکان کی رائے

مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور جنرل سیکرٹری احسن اقبال سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر مشاورت کی گئی جس میں ارکان کی رائے تھی کہ پارٹی کو ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لینا چاہیے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارکان کی رائے تھی کہ سینیٹ کیلئے پارٹی سے وفادار اور مضبوط امیدوار لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں