7

فواد عالم نے کئی منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیے

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری اسکور کر کے کئی منفرد اعزاز اپنے نام کر لیے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ماؤنٹ مانگا نوئی ٹیسٹ کے آخری روز چوتھی اننگز میں فواد عالم نے 11 برس بعد شاندار سنچری اسکور کی جو ان کے کیرئیر کی دوسری ٹیسٹ سنچری تھی۔ اس سے قبل فواد عالم نے 2009 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی۔
فواد عالم نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فواد عالم نے ایشیا سے باہر چوتھی اننگز میں وکٹ پر سب سے زیادہ رکنے والے قومی کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں