7

خیبرپختونخوا: گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پولیو کیسز میں 76 فیصد کمی

پشاور: خیبر پختونخوا میں سال 2020 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں پولیو کیسز میں 76 فیصد کمی ہوئی ہے۔

صوبے میں سال 2020 میں پشاور سمیت 6 اضلاع سے پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ سال 2019 میں پولیو کیسز کی تعداد 93 تھی۔

سال 2020 کے دوران کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں 3 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق کورونا وبا کے دوران سکیورٹی فورسز کے تعاون سے صوبے میں 3 پولیو مہمات چلائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں