7

آمدنی سے زائد اثاثے؛ نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو حراست میں لے لیا، انہیں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اس الزام کے بعد خواجہ آصف سے ان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات پوچھیں تھیں تاہم انہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا جس پر نیب نے یہ قدم اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں