کراچی: کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر ضلع کورنگی کے 3 سب ڈویژن کی 5 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔
جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ان میں 3 سب ڈویژن کی 5 یوسیز کورنگی، شاہ فیصل اور ماڈل کالونی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 29 دسمبر سے 12 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔