7

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار

نیپیئر: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 373 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 239 رنز بنائے یوں میزبان ٹیم کو 192 رنز کی برتری حاصل ہوئی جب کہ کیویز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کے لیے 373 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، کیوی کپتان کین ولیمسن 129 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ بی جے واٹلنگ 73، راس ٹیلر 70 اور ہینری نکولس 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ نے 3 جب کہ فہیم اشرف، محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں