5

لاہورمیں کزن کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

لاہور: مولنوال کے علاقے میں ملزم نے زیادتی کے بعد اپنی 7 سالہ کزن کوقتل کردیا۔
لاہورمیں مولنوال کے علاقے میں تالاب سے 7 سالہ بچی (ع) کی لاش برآمد کی گئی جسے اپنے ہی کزن نے زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ ریسکیونے موقع پرپہنچ کرلاش کو نکال کر پولیس کے حوالے کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندرکے علاقے میں 7 سالہ معصوم بچی عائشہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دونوں ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان میں بچی کا چچازاد کزن رضوان یوسف اورہمسایہ اللہ دتہ شامل ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق وقوعہ میں کوئی ہتھیاراستعمال نہیں ہوا، متاثرہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں