8

شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان کی والدہ انتقال کر گئیں

چینائی: بھارت میں عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم چند روز سے علیل تھیں اور دوران علاج چینائی کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

شوہر کے جلد انتقال کرجانے کے سبب کریمہ بیگم ہی نے بچوں کی پرورش کی۔اے آر رحمان بچپن میں بیمار رہنے لگے اور علاج معالجے کے پیسے نہ تھے تو ان کی والدہ درگاہ جایا کرتی تھیں جہاں سے معروف موسیقار کو صحت ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں