6

سینیٹرسرفراز بگٹی پر لیویز ناکے پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج

کوئٹہ: بارکھان کے علاقے چچہ میں سینیٹرسرفراز بگٹی اور ان کے گن مینوں کے خلاف لیویز ناکے پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چچہ لیویز تھانے میں نائب تحصیلدار رکنی کی ہدایت پر لیویز دفعدار ظاہرخان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے سینیٹر سرفراز بگٹی دن ساڑھے تین بجے بیکٹر سے چچہ لیویز ناکے پر پہنچےتو ناکا لگا ہوا پایا اور ناکے کو دیکھ کر سرفراز بگٹی اوران کے گن مین مشتعل ہوگئے۔
مقدمے کے مطابق سرفراز بگٹی کے گن مینوں نے گالم گلوچ کے بعد ناکے پر فائرنگ کی جس کے باعث لیویز اہلکاروں نے چھپ کر اپنے جان بچائی جب کہ سرفراز بگٹی اور ان کے گن مینوں نے چوکی کونقصان پہنچنے کی کوشش کی۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں