9

دپیکا کا بالی وڈ میں کس بات پر مذاق بنایا جاتا تھا؟

بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے نا صرف بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام کمایا ہے بلکہ انہوں نے ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

حال ہی میں دپیکا نے بھارتی خبر رساں ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے میں انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ بالی وڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی فلم کرنے کے باوجود بھی انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد بے حد تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
دپیکا نے کہا کہ کچھ سال ماڈلنگ کی دنیا میں کام کرنے کے بعد بلآخر مجھے فلم میں آنے کا موقع ملا اور 19 سال کی عمر میں، میں نے پہلی فلم ‘اوم شانتی اوم’ کی تھی جس نے باکس آفس پر خوب بزنس کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں