9

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے

ملک میں کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے اور 1900 سے زائد نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32205 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1974 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 55 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.7 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں