8

ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، فالو آن کا خطرہ

نیوزی لینڈ کے خلاف ماونٹ منگنوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور قومی ٹیم کے سر پر فالو آن کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

میچ کے تیسرے روز کے ابتدائی دو سیشن بارش سے متاثر رہے جبکہ چائے کے وقفے سے چند منٹ پہلے تو اولے پڑنے لگے جس کے باعث میچ پھر روک کر چائے کا وقفہ کر دیا گیا۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 30 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی لیکن کیوی پیسرز نے پاکستانی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 50 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان کو چھٹا نقصان 80 رنز پر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں