7

کورونا نے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں شریک کھلاڑیوں کا معاوضہ گھٹا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کا معاوضہ 20 سے 25 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پاکستا ن سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20فروری سے کرانے کی تجویز ہے لیکن کورونا کے باعث میچز تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صحت عامہ کی صورتحال میں وسائل بھی محدود ہوں گے جس کی وجہ سے فرنچائزوں اور پی ای ایس ایل کی آمدن بھی کم رہنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں