6

کشمیر میں پہلی کرکٹ لیگ کروانے کی تیاریاں مکمل

دنیائے کرکٹ کے بڑے ستارے اب وادی کشمیر میں بھی جگمگائیں گے کیونکہ آزاد کشمیر میں پہلی کرکٹ لیگ کروانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

آئندہ برس اپریل میں آزاد کشمیر کی پہلی کرکٹ لیگ میں 6 ٹیمیں میرپور اور مظفر آباد کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

کشمیر لیگ کی تقریب رونمائی گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں گورنر سندھ اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں