5

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو فیصل آباد تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث ایم ٹو لاہور سےکوٹ مومن تک اور ایم تھری لاہور سے رجانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کر دی گئی ہے، حد نگاہ کم ہونے پر فیصل آباد اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان موٹروے کے مطابق قومی شاہراہ بھی ٹھوکر نیاز بیگ، مانگا منڈی، پتوکی، پھول نگر، رینالہ خورد، اوکاڑہ اور چیچہ وطنی تک دھند کی لپیٹ میں ہے، حد نگاہ کم ہے جب کہ ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں