7

‘ایسا نہ ہو کہ سال بعد وزیراعظم کو کہنا پڑے مذاکرات نہ کرنا ہماری غلطی تھی’

مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ مذاکرات نوشتہ دیوار ہیں، ایسا نہ ہو سال بھر بعد وزیراعظم کو کہنا پڑے کہ مذاکرات نہ کرنا ہماری غلطی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی مسلم لیگ فنکشنل کے محمد علی درانی نےپروگرام ‘نیا پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی بھی سوچ ہے کہ سیاسی درجہ حرارت بڑھانے کا فائدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریک ٹو مذاکرات کا آؤٹ کم رزلٹ کی صورت میں آتا ہے، ٹریک ٹو سے متعلق معمولی تفصیل پر بھی کسی سے کوئی بات نہیں کی، تجویز میں کوئی خفیہ پہلو نہیں، اپوزیشن کی طرح حکومت بھی راضی نہیں کہ بات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں