4

’کرسمس کی خوشیاں مناتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیارکریں‘

صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کرسمس کی خوشیاں مناتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ حضرت حضرت عیسیٰ علیہ السّلام پوری انسانیت کےلیے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے، آئین کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے، تمام مذاہب اور برادریوں کے باہمی احترام پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں