6

پیس پاور سے مضبوط کیوی قلعہ مسمار کرنے کی تیاری

لاہور: پیس پاور سے مضبوط کیوی قلعہ مسمار کرنے کی تیاری جاری ہے جب کہ ہفتے کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلیے پاکستانی ٹیم نے گذشتہ روز بھی بھرپور مشقیں کیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ ہفتے کو ماؤنٹ مانگونئی میں شروع ہوگا،ٹورنگا میں موجود مہمان کرکٹرز نے گذشتہ روز ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صلاحتیوں کو نکھارا،ممکنہ پلیئنگ الیون کی ٹاپ آرڈر میں شامل شان مسعود اورعابد علی کے بعد اظہر علی نے نئی گیند کا سامنا کرتے ہوئے طویل سیشن میں فٹ ورک بہتر بنایا،حارث سہیل نے بھی مہارت بہتر بنانے کی کوشش کی۔

فواد عالم اور پہلے ٹیسٹ کیلیے کپتان محمد رضوان نے اچھی پریکٹس کی، بیٹنگ فارم بہتر بنانے کیلیے کوشاں فہیم اشرف بھی ایکشن میں نظر آئے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے محمد عباس اور نسیم شاہ کے ساتھ لائن و لینتھ بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں