7

پہلے ٹیسٹ میں ‏سپر اسٹار بابر اعظم کو مس کریں گے: محمد رضوان

نیوزی لینڈ کے خلاف ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلےجانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ وہ سپر اسٹار بابراعظم کو ٹیسٹ میچ میں مس کریں گے۔

‏ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کھیلا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹاپ کلاس بیٹسمین ہیں، وہ تینوں فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ بیٹسمینوں میں آتے ہیں، وہ انجری کی وجہ سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل رہے انہیں مس تو کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں