5

پنجاب: کمیشن کے امتحان میں 84 فیصد امیدواروں کے انگریزی میں فیل ہونے کا انکشاف

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت صوبائی مقابلے کے امتحانات میں انوکھے انکشافات کیے گئے۔

کمیشن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ان امتحانات میں شریک امیدوار عموماً انگریزی، جنرل نالج اور مطالعہ پاکستان کے مضامین میں کمزور ہوتے ہیں جس کے تحت اہل امیدواروں کی کمی کے باعث ہر سال سیکڑوں اسامیاں خالی رہ جاتی ہیں۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے رواں سال کے دوران مختلف صوبائی محکموں کے لیے 9 ہزار 406 خالی اسامیاں مشتہر کیں جن کے لیے 4 لاکھ 82 ہزار 542 امیدوار سامنےآئے ان میں سے 19 ہزار 678 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا لیکن 16 ہزار 924 امیدوار وں نے انٹرویو دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں