6

’عمران کی شکل میں پاکستان کو پہلا نیک وزیر اعظم ملا ہے‘

ننکانہ صاحب: وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ عمران کی شکل میں پاکستان کو پہلا نیک وزیر اعظم ملا ہے۔

ڈی سی ہاؤس ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا تین بار وزیر اعظم رہنے والے اب بھی انگوٹھا لگاتے ہیں، سیاستدانوں کی اکثریت کو دو کا پہاڑا بھی نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شکل میں پاکستان کو پہلا نیک اور سچ بولنے والا وزیر اعظم ملا ہے لہٰذا سچ بولنے پر میڈیا کو وزیر اعظم کی تعریف کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او صحیح ہو تو علاقے میں منشیات فروخت نہیں ہو سکتیں ،منشیات کیس میں ایس ایچ او کانام بھی درج کروانے کے لئے قانون میں ترمیم ہونی چاہیے اس سلسلے میں 30 دسمبرکو وزیر اعظم سے ملوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں