گزشتہ روز پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کا آن لائن گیم پب جی کا آفیشل ترانہ ‘کھیلتا جا’ ریلیز کیا گیا جو نوجوانوں کو بھا گیا۔
گانے کی ریلیز کے حوالے سے پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ (پب جی) پاکستان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔
پب جی پاکستان کے مطابق ‘کھیلتا جا’ خاص طور پر پاکستان میں موجود اس گیم کے مداحوں کے لیے پیش کیا گیا ہے۔