6

حکومت آج نئے سیاسی نقشے کے ساتھ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرےگی

حکومت پاکستان آج نئے سیاسی نقشے کے ساتھ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرےگی۔

ڈاک ٹکٹ رواں سال 4 اگست کو جاری سیاسی نقشے کے سنگ میل کی یاد میں جاری ہوگا، یادگاری ڈاک ٹکٹ میں مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی بھارتی قبضے کو اجا گر کیا جائے گا۔

یاد گاری ٹکٹ کا اجرا مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرے گا جب کہ ڈاک ٹکٹ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی کرے گا۔

نئے سیاسی نقشے کے ساتھ ڈاک ٹکٹ مقبوضہ کشمیر، سیاچین اور سرکریک پر پاکستان کی پوزیشن واضح کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں