4

برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن کا عظیم تحفہ دینے والے قائد کا 145واں یوم دلادت

برصغیر کے مسلمانوں کو دنیا کا سب سے بڑا تحفہ دینے والے قائد قوم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناج کے یوم ولادت کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد کی سیکیورٹی سنبھال لی۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے۔

کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں