10

’الیکشن کمیشن کی پہلی ترجیح شفاف ضمنی انتخابات سے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے’

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی پہلی ترجیح صاف اور شفاف ضمنی انتخابات منعقد کراکر عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سانگھڑ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 جام نواز علی میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچے۔

الیکشن دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز انور چوہان نےکہا کہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 210 ہے، حلقے میں 125 پولنگ اسٹیشنز قائم کرکے 1100 الیکشن اسٹاف تعینات کیا جائے گا، ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں