6

آٹے اور چینی کی قیمتوں نے دوبارہ اُڑان بھر لی

آٹے اور چینی کی قیمتوں نے دوبارہ اُڑان بھر لی، چینی کی قیمت میں دوسرے ہفتے بھی اضافہ جاری رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.11 فیصد اضافہ ہو گیا۔

انڈے کی قیمت کو بریک لگتی نظر نہیں آ رہی اور ایک ہفتے کے دوران انڈے کی فی درجن قیمت میں 6 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران چینی اوسط 13 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 82 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں