10

ٹی 10 لیگ کے ڈرافٹس مکمل، کونسا کھلاڑی کس ٹیم میں شامل؟

اگلے ماہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا۔

ابوظہبی میں ہونے والی پلیئرز ڈرافٹ میں قلندرز ٹی ٹین کی ٹیم نے سہیل تنویر، آصف علی، حسن علی، سہیل اختر، شرجیل خان، معاذ خان اور خورشید انور کو پک کیا۔

معاذ خان پلیئرز ڈویلپمنٹ کی پک ہیں، وہ اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی کھیلے تھے۔

شاہد آفریدی پہلے ہی بطور آئیکون پلیئر قلندرز کا حصہ بن چکے تھے۔ فل سالٹ، سمت پٹیل، کرس جارڈن، ٹام بینٹون اور سلطان احمد کو قلندرز نے پہلے ہی ری ٹین کیا تھا۔

شعیب ملک کی مراٹھا اربیئنز نے محمد حفیظ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں