7

کورونا سے مزید 83 افراد جاں بحق، 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار621 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 64 لاکھ 6 ہزار 281 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 142 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2لاکھ6 ہزار489 ، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 179، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 811، اسلام آباد میں 36 ہزار 483، بلوچستان میں 17 ہزار 980، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 040 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 832افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں