8

پاکستان تیسرا ٹی ٹوئنٹی 4 وکٹوں سے جیت گیا

نیپئر: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔

نیپئر میں کھیلے جانے والے آخری ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 173 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے محمد رضوان کے 59 گیندوں پر 89 رنز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 63 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں