4

نیو کراچی میں فیکٹری میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی

کراچی میں صبا سینما کے قریب فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فیکٹری کی چھت بھی گرگئی جب کہ قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

واقعہ کے بعد امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد فیکٹری کے باہر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی چھت گرنے کی وجہ سے کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں سنی، محمد شبیر، محمد نعیم، محمد رمضان، فضل کریم اور محسن کے نام سے ہوئی جبکہ 2 میتیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ زخمیوں میں، سخاوت، اکبر، راجیش، آمنہ زوجہ حضور بخش، ساجد، حسیب، رشید، جعفر، ریاض، اشرف، عابد، زاہد، صفدر، شاکر، اظہر، عدنان، یوسف، شیر علی اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں