6

موبائل شاپ پر معمولی تلخ کلامی، گاہک کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں موبائل شاپ پر معمولی تلخ کلامی پر گاہک کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ندیم نامی گاہک یتیم خانہ چوک پر واقع ایک موبائل شاپ پر فون ٹھیک کروانے آیا اور محمولی تلخ کلامی پر اس نے فائرنگ کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ گاہک کی فائرنگ سے دکان کے مالک فیصل سمیت دکان میں موجود عمران، رضا شاہ اور اسداللہ زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم ندیم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیاگیا ہے۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں