7

ممتاز مزاح نگار انور مقصود کی طبیعت خراب، مداحوں سے دعا کی درخواست

ملک کے ممتاز مزاح نگار انور مقصود کی طبیعت خراب ہوگئی۔

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے بتایا کہ انور مقصود کی طبیعت خراب ہے، وہ گھر پر ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انور مقصود کے مختلف ٹیسٹ ہوئے ہیں اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
احمد شاہ کا کہنا تھا کہ انور مقصود نے اپنے چاہنے والوں سے صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔

انور مقصود ملک میں ادب کا بڑا نام ہیں جنہوں نے کئی ڈرامے لکھے ہیں اور سب ہی ڈرامے عوام میں بے حد مقبول ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں