6

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے1873ڈالر کی سطح پر پہنچنےکے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

منگل کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250روپے اور 214روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112750 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96665روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1290روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1105روپے 96پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں