9

سی پیک سے پاکستان عالمی ویلیو چین میں داخل ہوگا،عاصم باجوہ

اسلام آباد: سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان عالمی ویلیو چین میں داخل ہوگا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ کورونا وبا کے باعث معاشی اور صحت کے مسائل کے باوجود چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے منصوبوں میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔سی پیک کے ذریعے پاکستان عالمی ویلیو چین میں داخل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک اب زباں زد عام لفظ بن چکا ہے۔

چین کے سفارتخانہ کے زیراہتمام سی پیک پراجیکٹس میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کیلیے ورچوئل تقسیمِ ایوارڈ کی تقریب سے انھوں نے ایوارڈز جیتنے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور انہیں سخت محنت کرنے کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں