7

بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا کا شکار

ممبئی: نامور بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ راکول پریت سنگھ نے کہا کہ میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہتر محسوس کررہی ہوں تاہم آرام کی ضرورت ہے تاکہ واپس آسکوں جب کہ وہ تمام افراد جنہوں نے گزشتہ دنوں مجھ سے ملاقات کی برائے مہربانی اپنا کووڈ ٹیسٹ کروالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں