5

بلوچستان: تربت کے بعد ڈسٹرکٹ جیل میں بھی کورونا پھیل گیا

کوئٹہ: بلوچستان کی جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے لگا اور تربت جیل کے بعد کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی قیدی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔

محکمہ جیل کے حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ میں 8 قیدی کورونا میں مبتلا پائے گئے۔
جیل حکام کے مطابق آٹھوں قیدیوں کو جیل کے علیحدہ بیرکس میں قرنظینہ کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے جب کہ تربت جیل میں کورونا کا شکار ہونے والے 31 قیدیوں میں سے 5 صحت یاب ہو گئے ہیں۔

تربت جیل میں اس وقت 26 قیدی اور عملے کے 7 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں