برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے سفری شرائط میں نرمی کر دی گئی ہیں۔
سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق برطانیہ سے بزنس ویزا، وزٹ ویزا، ٹرانزٹ ویزا والے پاکستانیوں کو ملک واپس آنے کی اجازت ہو گی۔
اعلامیے کے مطابق ایسے پاکستانیوں کے لیے سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا نیگیٹو کی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔