7

گزشتہ 4 ہفتوں سے مہنگائی کی شرح میں مستقل کمی آرہی ہے: وزارت خزانہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ گزشتہ چار ہفتوں سے مہنگائی کی شرح میں مستقل کمی آ رہی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں نیشنل مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں انڈوں اور خوردنی گھی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا گیا ہے۔

حفیظ شیخ کی سربراہی میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کوبتایا گیا کہ ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ پچھلے 4 ہفتوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں مستقل کمی آ رہی ہے،گندم، ٹماٹر، پیاز، آلو اور مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں