6

کراچی: گھریلو ملازمہ نشہ آور قہوہ پلاکر گھر سے کروڑوں کا مال لے گئی

کراچی: ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ گھر سے کروڑوں روپے کا مال بٹور کر فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملازمہ کو 2 روز قبل ہی کام کے لیے رکھا گیا تھا جس نے گھر کی خواتین کو اکیلا دیکھ کر قہوے میں نشہ آور شے ڈال کر پلائی اور لوٹ مار کرکے فرار ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈیفنس بدر کمرشل میں گھر میں کام کرانے والی ماسی نقد رقم، کروڑوں روپے مالیت کا سونا، پرائز بانڈز اور انٹرنیشنل کرنسی لوٹ کر گئی جس کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں