6

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 5.4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں